خضدار، تحصیل وڈھ کے علاقہ اورناچ میں ایک روزہ فری جنرل میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 17 ستمبر 2019 18:26

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) ایف سی بلوچستان ساوتھ جہاں بلوچستان میں امن و امان کے سلسلے میں خدمات انجام دے رہی ہے وہی غریب نادار اور مستحق مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپوں کا بھی وقتاً فوقتاً انعقاد کر کے فلاحی کاموں میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے گزشتہ روز آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ)کی ہدایت پر 132 ونگ کی جانب سے تحصیل وڈھ کے علاقہ اورناچ میں ایک روزہ فری جنرل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

قلات اسکاوٹس (ایف سی ساوتھ ) کے طبی ماہرین کیپٹن ڈاکٹر فراز احمد ڈی ایم ایس ،ڈاکٹر فیاض علی اور دیگر ڈاکٹروں نے مجموعی طور پر 910 مریضوں جن میں خواتین ،بچے ،بزرگ شہری شامل تھے کا معائینہ کیا۔

(جاری ہے)

ایف سی بلوچستان کی جانب سے مریضوں کے مفت طبی معائینہ کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کر دی گئی میڈیکل کیمپ سے اورناچ سمیت دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے پھر پور استعفادہ حاصل کیا مقامی لوگوںنے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ایف سی بلوچستان (قلات اسکاوٹس 132 ونگ) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورناچ سمیت دور دراز کے علاقوں میں طبی سہولیات میسر نہیں ایسی صورتحال میں ایف سی کی جانب سے لگائی گئی میڈیکل کیمپ ہمارے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں