کھیل کے میدان آباد ہونگے تو نوجوان منفی سرگرمیوں سے محفوظ ہونگے،سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو

منگل 15 اکتوبر 2019 17:58

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کہا ہے کہ جب کھیل کے میدان آباد ہونگے تو نوجوان منفی سرگرمیوں سے محفوظ ہونگے اسکے علاوہ کھلاڑیوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے جو انہیں عملی زندگی میں کام آتا ہے ہمارے نوجوان با صلاحیت ہیں محض انہیں کھیلوں کے مواقع ملنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار محمد اسلم بزنجونے کہاہے کہ نیشنل پارٹی تمام طبقات کی یکساں انداز میں نمائندگی کررہی ہے،ہمارے دورِ حکومت میں خضدارمیں جتنے ترقیاتی منصوبے تشکیل پاگئے ان اسکیموں کی ثمرات سے عوام بھر پور فائد اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام جوکام کیئے گئے اس کی نظیر ماضی کے ادوار میں نہیں ملتی اور نہ ہی مستقبل میں کوئی ایک جماعت یہ خدمت سرانجام دے سکتی ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں