خضدار کے علاقے سنی میں سینکڑوں زرعی ٹیو ب ویل ، واپڈا اہل کاروں کے رحم و کرم پر ہیں ،مشترکہ بیان

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) خضدار کے علاقے سنی کے رہائشیوں اللہ بخش زہری،رسول بخش، سیف اللہ میروانی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار کے علاقے سنی میں سینکڑوں زرعی ٹیو ب ویل ، واپڈا اہل کاروں کے رحم و کرم پر ہیں ،اس علاقے میں سینکڑوں زرعی ٹیوب ویل ہیں جنہیں صرف روزانہ پانچ گھنٹے انتہائی کم وولٹیج بجلی فراہم کی جا رہی ہے ،یہ سراسر ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ ستر 70 کے قریب زمیندار باقاعد گی سے ماہانہ دس ہزار روپے بجلی کا بل ادا کررہے ہیں مگر ہمیں بجلی صرف پانچ گھنٹے مل رہا ہے اور اسی علاقے میں 300سے زائد غیر قانونی ٹیو ب ویل ہیں جو واپڈا اہلکاروں کو ماہانہ بھتے کی صورت میں لاکھوں روپے ادا کرتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ہمیں قانونی طور پر ٹیو ب ویل چلانے کی سزا دی جارہی ہے ،انہوں نے کمشنر قلات ڈویژن،کیسکو چیف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں واپڈا اہلکاروں اس طرح کے مظالم سے نجات دلاکر باقاعدگی سے بجلی فراہم کرنے کے پابند بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں