جھالاوان عوامی پینل کے کی بلوچستان یونیورسٹی واقعہ کی مذمت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل نے بلوچستان یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کا رونماء ہونا بلوچستان جیسے نیم قبائلی معاشرے میں ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہیں بلوچستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے میں یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے طلباء و طالبات کو بلیک میل و کرنا ہمارے روایت کی کھلی خلاف ورزی ہیں جس کی کوئی ذی شعور انسان اجازت نہیں دیے گا انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا رونماء ہونا اور طالبات کو حراساں کرنا یقیناً ہمیں تعلیم سے دور رکھنے کی ایک گہری سازش ہیں اور یہ تمام کام نااہل یونیورسٹی انتظامیہ کی سرپرستی میں ہو رہے ہیں اس سے پہلے بھی یونیورسٹی میں اس طرح کے گھناؤنے سازش ہوئے ہیں تاکہ کسی نہ کسی طریقے سے بلوچستان کے طالب علموں کو تعلیم سے دور رکھ کر ناخواندہ بنائے، مگر یہ یونیورسٹی انتظامیہ اور انکے سرپرستوں کی بھول ہیں کہ وہ ہر وقت اس طرح کی نازیبا غیر اخلاقی حرکت کرکے اپنے آپکو بچائیں گے جھالاوان عوامی پینل یونیورسٹی انتظامیہ کے اس ناروا اور غیر مناسب حرکات میں ملوث میں بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو فوراً گرفتار کے تحقیقات کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں