خضدار لیویز کی روائیاں، موبائل چوری کرنے والے گروہوں کا رکن سمیت چار ملزمان گرفتار

37 کلو گرام چرس،کلاشنکوف،مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

جمعہ 14 فروری 2020 22:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2020ء) خضدار لیویز کی مختلف کاروائیاں37 کلو گرام چرس،کلاشنکوف،مسروقہ موٹر سائیکل برآمد جبکہ شہر سے موبائل چوری کرنے والے گروہوں کا رکن سمیت چار ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق لیویز لائن انچارج نور احمد زہری نے جمعہ کے روز لیویز ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ کی ہدایت پر ضلع خضدار میں لیویز فورس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی تیز کی ہے خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی بڑی مقدار کوئٹہ سے کراچی سمنگل کی جا رہی ہے جس پر قومی شاہراہ پر واقعہ تمام چیک پوسٹوں کے زمہ داران کو الرٹ کر دیا گیا جمعہ کے روز زاوہ چیک پوسٹ پر ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو گاڑی کی خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تقریبا 37 کلو چرس برآمد ہوئی لیویز فورس گاڑی میں سوار دو ملزمان عبدالرحمن اور مجاہد ساکنان کراچی کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لیا ایک اور کاروائی میں گزشتہ روز مقامی ہسپتال سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر کے چوری میں ملوث مبینہ ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا گیا جس سے تفتیش جاری ہے علاوہ ازیں لیویز فورس کے جوان علاقہ فیروز آباد میں گشت پر تھے کہ نا معلوم ملزمان کی جانب سے کسی واردات کے لئے چھپائی گئی کلاشنگوف برآمد کر کے قبضے میں لی گئی خضدار بازار میں دکانوں و عام شہریوں سے موبائل چوری کرنے اور چھننے کی وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزم شکیل احمد کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ در ج کر لیا گیا علاوہ ازیں مختلف چھوڑے موٹے وارداتوں میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہیں لیویز انچارچ نور احمد زہری کا کہنا تھا کہ لیویز فورس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اس طرح کامیاب کاروائیوں کا تسلسل جاری رکھے گی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں