خضدار، انرولمنٹ کیمپین 2020 کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد

جمعہ 14 فروری 2020 22:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2020ء) ڈی ڈی او ای آفس نال میں تحصیلدار نال منیر احمد مغل صاحب کی سربراہی میں انرولمنٹ کیمپین 2020 کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں انرولمنٹ کیمپین کے فوکل پرسن اے ڈی او ای نال نور بخش ساجدی صاحب ، ڈی ڈی ای او(فیمیل) غلام فاطمہ صاحبہ، ہائی سکول مروکی کے ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب صاحب، ہیڈ ماسٹر ہائی سکول گروک جان محمدصاحب، نصیر احمد صاحب جے ای ٹی ہائی سکول نال ،سرکل سپروائزرگریشہ محمد اکرم بلوچ اور تحصیل انرولمنٹ کمیٹی کے ممبران اسد نور بزنجو، انجنیئر لوکل گورنمنٹ نال عبدالعزیز بلوچ نے شرکت کی اور میٹنگ میں تمام ارکان کی زمہ داریوں کا تعین کیا گیا اور کیمپین کو گھر گھر اور محلہ محلہ پہچانے کا عزم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اور ساتھ ساتھ ایجوکیشن مسائل پر بھی بات ہوئی اور یہ اعادہ کیا گیا کہ نال میں ایجوکیشن کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے سب مل کر اپنا کردار ادا کرینگے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں