ہماری سیاست کا محور و مقصد عوام کی خدمت ہے، معاون خصوصی وزیر اعلی بلوچستان آغا شکیل احمد درانی

منگل 18 فروری 2020 19:18

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) معاون خصوصی وزیر اعلی بلوچستان آغا شکیل احمد درانی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور و مقصد عوام کی خدمت ہے ہم نے کبھی جھوٹ اور فریب کا دعویٰ کیا اور نہ جھوٹے نعروں کا سہارا لیا، دور جدید میں لوگ سمجھ دار ہیں اب وہ فریب زدہ سیاست دانوں سے نجات چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے مختصر عرصے میں جو پذیرائی حاصل کی اس کا ہم تصور نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نیبالینہ کھٹان خضدار میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علی احمد جتک، حاجی محمد حمزہ، منیراحمدجتک، محمدیوسف زہری، محمدیوسف میروانی، شاہ نواز ساسولی، لعل بخش غلامانی و دیگر نے مختلف سیاسی جماعتوں سے استعفیٰ دیکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں