خضدار مجلس علماء ا نظامیہ بلوچستان کے صوبائی ناظم اعلی عطا محمد قادری کے زیر صدارت اجلاس

صوبائی اور ڈویژنل کابینہ تشکیل مجلس علماء نظامیہ پاکستان فضلائے جامعہ نظامیہ رضویہ کو مربوط اور منظم رکھا جائے گا ، علماء کرام

جمعہ 21 فروری 2020 22:47

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) خضدار مجلس علماء ا نظامیہ بلوچستان کے صوبائی ناظم اعلی عطا محمد قادری کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی اور ڈویژنل کابینہ تشکیل مجلس علماء نظامیہ پاکستان فضلائے جامعہ نظامیہ رضویہ کو مربوط اور منظم رکھا جائے گا تنظیم کا بنیاد مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد عبدالقیوم قادری ہزاروی نے رکھا تھا اس وقت یہ تنظیم صاحبزادہ علامہ عبدالمصطفی ہزاروی اور استاذ فیاض ضمان علامہ افضل محمد عبدالستار سعیدی کی سرپرستی میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

مجلس کو مزید متحرک اور فضلاء جامعہ کو مربوط رکھنے کیلئے مجلس کی نومنتخب مرکزی صدر علامہ انوار رسول مرتضاء اور ناظم اعلی مولانا شکور احمد سیالوی کی ہدایت پر پورے ملک بشمول آزاد کشمیر کے صوبائی ڈویژنل اور ضلعی سطح پر باڈی کی تشکیل مرحلہ وار چل رہی ہے اس حوالے سے بلوچستان کی صوبائی اور ڈویژنل سطح پر کا بینہتشکیل دی گئی ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق صوبائی صدر علامہ محمد عارف نورانی نائب صدر مولانا خوشحال خان ناظم اعلی حافظ عطا محمد قادری نائب ناظم مفتی زاہد حسین جمالی ناظم تعلیم و تربیت علامہ محمد اسماعیل حبیبی ناظم نشرواشاعت مفتی فدا حسین قادری ناظم مالیات علامہ محمد شاہنواز قاسمی منتخب۔

جب کہ قلات ڈویژن کے صدر علامہ سید زین العابدین شاہ نائب صدر علامہ عبدالفتاح ناظم اعلی مولانامحمداسحاق حبیبی نائب ناظم مولانا محمد اسلم ناظم تعلیمات مولانا شاہد لطیف ناظم مالیات مولانا عبدالواحد صدیقی ناظم نشرواشاعت مولانا نصراللہ نصیر آباد ڈویژن کے صدر مولانا خلیل احمد لڑی نائب صدر مولانا سمیع اللہ ناظم اعلی مولانا علی حیدر نائب ناظم اعلی مولانا احمد علی سیال ناظم نشرواشاعت مولانا حسب اللہ ناظم تعلیم و تربیت مولانا صدام حسین ناظم مالیات مولانا علی حسن کوئٹہ ڈویژن کے صدر مولانا محمد موسی ناظم اعلی مولانا علی اعظم نائب ناظم مولانا محمد ایوب حسینی ناظم نشرواشاعت مولانا غلام مصطفی ناظم تعلیم و تربیت مولانا لعل محمد سبی ڈویژن کے صدر مولانا نسیم احمد بگٹی ناظم اعلی مولانا عنایت اللہ ناظم تعلیم و تربیت مولانا نور احمد کھوسہ ناظم نشرواشاعت مولانا سید خان منتخب قرار پائے صوبائی اور ڈویژنل نومنتخب عہدیداروں نے مرکزی صدر ناظم اعلیٰ اور میڈیا ایڈوائزر مولانا رفاقت قادری کی کوششوں کی بدولت تنظیم صوبائی ناظم اعلیٰ عطا محمد قادری نیکہا ہے کہ صوبائی صدر کی تنظیمی دورے کے بعد علماء نظامیہ کنونشن بھی منعقد کیا جائے گا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں