خضدار شہر میں صرف ایک شراب خانہ نہیں بلکہ تقریبا ہر محلے میں چھوٹے بڑے منشیات کے اڈے موجود ہیں، لطیف الفت

جمعہ 21 فروری 2020 22:47

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) خضدار کی سماجی شخصیت لطیف الفت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار شہر میں صرف ایک شراب خانہ نہیں بلکہ تقریبا ہر محلے میں چھوٹے بڑے منشیات کے اڈے موجود ہیں جوکہ خضدار میں آر سی ڈی روڈ پر موجود شراب خانے سے زیادہ خطرناک ہیں۔ جس سے گلی محلوں کے بچے اور نوجوان بہت متاثر ہو رہے ہیں جو کہ ہمارے مستقبل کی نسل کشی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس ناسور کے خلاف سجاد بلوچ اور اسکے دوستوں نے خضدار سے کوئٹہ لانگ مارچ کر کے ارباب اختیار اور منشیات کے اڈوں کی پشت پناہی کرنے والے موسمی میر ٹکریوں کو واضح پیغام دیا کہ جب اس ناسورکا شکار آپ کے اپنے ہی بچے ہونگے تو وہ دن بہت تکلیف دہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کہ اس لعنت کے خلاف اقدامات کریں واضح رہے کہ کسی بھی گلی محلے میں کوئی بھی مائی کا لعل منشیات خرید وفروخت نہیں کر سکتا جب تک انہیں اس محلے کے کسی میر و ٹکری کی پشت پناہی حاصل نہ ہو آج کل خضدارمیں درجنوں نوجوان منشیات کا شکار ہوکر اب دماغی مریض بن چکے ہیں- گلی محلوں کے میر ٹکریاں پشت پناہی کرتے ہیں یا پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف آواز نہیں اٹھاتے وہ ان ماؤں کی بد دعا کا انتظار کریں جنکے بیٹے اس لعنت کا شکار ہو کر پاگل ہوچکے ہیں ظلم کو چھپانے والا ظالم سے بد تر ہی- ہر محلے کا سربراہ اپنا فرض سمجھ کر اس منشیات کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرکے انتظامیہ کوآگاہ کریں اور انسان دوستی کا ثبوت دیں منشیات کے خلاف 350 کلو میٹر پیدل لانگ مارچ کرکے خضدار کے نوجوانوں نے ایک ریکارڈ کائم کیا جو کہ خراج تحسین کے لائک ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں