ایم کیو ایم لندن کے رہنماء الطاف حسین ملک کے خلاف زہر اگلنا بند کریں ،میر بشیر احمد مینگل

جمعہ 21 فروری 2020 23:08

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) محب وطن پارٹی کے رہنماء میر بشیر احمد مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے رہنماء الطاف حسین ملک کے خلاف زہر اگلنا بند کریں ۔ الطاف حسین کی تقاریر اور ملک کے خلاف بیانات سے بہت ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نشہ کی حالت میں ہوتے ہیں اور ملک کے خلاف اپنا سارا زہر اگلتا رہتا ہے ۔

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ان غلط نمائندگی کررہے ہیں، ستر سال پہلے ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والوں نے اتنا بڑا غلط باتیں کریں گے شاید کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ ایک غلط مہاجر قیادت کی وجہ سے ان کی اگلی نسل اور اس کے بعد والی نسل کو پاکستان میں اتنے غیر یقینی سیاسی بیانات دیں گے ۔: پاکستان کا جو غدار ہے، موت کا وہ حقدار ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں