خضدار رتوڈیروایم 8قومی شاہراہ لینڈ سلائنڈنگ کے باعث بند،چیئرمین این ایچ اے کا ہنگامی دورہ

منگل 15 ستمبر 2020 17:37

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) خضدار رتوڈیروایم 8قومی شاہراہ کی لینڈ سلائنڈنگ کے باعث بند ش اور غیر معیاری طرزِ تعمیر کاقائمہ کمیٹی کے چیئرمین آغا شاہزیب درانی کی جانب سے نوٹس،چیئرمین این ایچ اے نے ایم 8شاہراہ کا ہنگامی دورہ کیا،ہدایا ت و احکامات جاری کیئے،اوربھاری مشینری بھی ایم 8روڈ پر پہنچا دی گئی، ٹرانسپورٹرز کاسینیٹر آغا شاہزیب درانی سے اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق خضدار ٹو رتوڈیرو شاہراہ جو کہ سی پیک کا حصہ اور دو صوبوں کو ملانے والی روڈ ہے تاہم حالیہ طوفانی بارشوں سے روڈ کا کافی حصہ مکمل طور پر ختم اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند ہواتھا۔

جس کے بعد اس خبر کو ملکی ذرائع ابلاغ نے خبروں میں جگہ دی اور سینیٹ کے قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ ڈویلپمنٹ ریفارمز سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین این ایچ اے اور منسٹری آف کمیونیکشن کو خط تحریر کرکے روڈ کی خستہ حالی، بندش اور مسافروں کی پریشانیوں سے آگاہ کیا،ان کے نوٹس لیئے جانے کے بعد چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم نے گزشتہ روز ایم 8شاہراہ کا بمقام خضدار سے قبو سعید خان تک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر این ایچ اے ویسٹ زون شاہد احسان اللہ اور باقی این ایچ اے کے آفیسران موجود تھے۔ دورے کے موقع پر چیئرمین این ایچ اے نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگست اور ستمبر کے مہینے میں طوفانی بارشوں سے کھوڑی تا ونگو ایم 8روڈ کو نقصان پہنچا تھا جس کا جائزہ لینے اور مشاہدہ کرنے کے بعد متعلقہ روڈ کو چھوٹی اور مال بردار گاڑیوں کے لئے وقتی طور پر دو طرفہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

تاہم چیئرمین این ایچ اے نے شاہد احسان اللہ ممبر ویسٹ زون کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ روڈ کو مکمل طور پر مرمت کرکے راہ گزروں کے لئے مذید سفری آسانی پیدا کی جائے۔دوسری جانب ٹرانسپورٹرز، اور شہریوں نے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین آغا شاہزیب درانی کے نوٹس اور اس پر عملدرآمد کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے بروقت جو اقدامات اٹھائے وہ کارآمد ثابت ہوئے اور این ایچ اے کے چیئرمین نے ہنگامی طور پر خضدار رتوڈیرو شاہراہ کا دورہ کیا اور احکامات جاری کیئے،بیان میں انہوں نے سینیٹر آغا شاہزیب درانی کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ قومی مسائل اور عوامی مسائل پر سینیٹر آغا شاہزیب درانی آئندہ بھی اسی طرح اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں