پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

منگل 15 ستمبر 2020 17:37

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء آغا شکیل احمد خضداری نے اپنے ایک بیان میں پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پیرامیڈیکس کے تجربہ کار عہدیداروں کا جمہوری انداز میں چنائو قابل ستائش عمل ہیاور وہ ہیلتھ ورکرز کے لئے اپنے تجربات بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات عمل میں لائیں گے۔

نومنتخب صدر عبدالسلام زہری نائب صدر محمد اسماعیل زہری جنرل سیکریٹری غلام حسین و ان کی پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ محکمہ ہیلتھ میں پیرامیڈیکس کا کردار اہمیت کا حامل ہے وہ شہری اور دیہی علاقوں کے مراکز صحت میں عوام کے علاج و معالجے کے لئے ہمہ وقت موجود اور خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہمیشہ ڈاکٹرز کے شانہ بشانہ رہ کر معاونت کا کردار نبہایا ہے۔

امید ہے کہ پیرامیڈیکس بلوچستان کے نومنتخب عہدیدار اپنے ساتھی ورکرز کی سرپرستی اور ان کے مسائل کے حل اور محکمہ ہیلتھ میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبہائیں گے،اور صوبہ بھر کے پیرامیڈیکس کے درمیان اتحاد و اتفاق اور یکجھتی کو فروغ دیں گے۔میں ماضی میں بھی مشاورت اور مسائل کے حل میں ان کے ساتھ رہاہوں اور آئندہ بھی اپنی جانب سے فرض شناس پیرامیڈیکس کو تعاون کا یقین دلاتاہوں۔۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں