خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

منگل 15 ستمبر 2020 18:30

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق خضدار لیویز کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ باغبانہ کے مقام پر ٹرالر و موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگئے جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا جہاں طبی امداد کے دوران ثناء اللہ ولد عبدالستار قوم جتک ساکن جیوا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں