خضدار ڈیجیٹل لائبریری ڈومین میںڈھائی لاکھ کتابوں کوکور کیا گیا ہے ،ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ

آن لائن کتابوں سے اسٹوڈنٹس اور عام افراد مطالعے کی صورت میں استفادہ حاصل کررہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضدار

بدھ 16 ستمبر 2020 20:29

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے کہاہے کہ خضدار ڈیجیٹل لائبریری ڈومین میںڈھائی لاکھ کتابوں کوکور کیا گیا ہے ، آن لائن کتابوں سے اسٹوڈنٹس اور عام افراد مطالعے کی صورت میں استفادہ حاصل کررہے ہیں ،میری کوشش ہے کہ تعلیم کو فروغ اور طلباء کے ذہنی ومطالعاتی استعدد کار کو بڑھائوں ،چونکہ میری زندگی کا کافی حصہ لائبریری و کتابوں کے مشغلے میں گزری ہے اس لیئے میں نئی نسل کی دلچسپی کو اس جانب بڑھا رہاہوں ، پورے ڈسٹرکٹ میںجہاں کہیں بھی لائبریریزکے قیام کے حوالے سے طلباء ایک قدم آگے بڑھائیں گے ہم ان کے ساتھ دس قدم آگے آئیں گے ،وڈھ میں اگرکثیر المقاصد ہال بنانے میں انتظامیہ تعاون کریگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے تحصیل وڈھ میں لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیگرآفیسرز اور سماجی شخصیات اور سیاسی رہنماء بھی موجو دتھے ۔ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے کہاکہ آج وڈھ میں قائم ہونے والی لائبریری کا سہرا لائبریری کے لئے کوششیںطالب علم عبدالصمد و ان کے دوستوں کو جاتا ہے ۔آج لائبریری کا آغا زہوچکا ہے یہ ابتداہے اس کی ترقی کو مذید وسعت دینی چاہیے اب اگر کثیر المقاصد ہال بن جائے تو اور زیادہ سہولیات میسرآئیں گی ۔

اگر ہال کے منصوبے کو طلباء اپنی منزل بنائے تو ضلعی انتظامیہ اس کی تعمیر کے لئے مالی طور پر انہیں سپورٹ کریگی ۔ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے کہاکہ جب بھی طلباء کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں یا وہ مجھے فون کرکے اظہار کرسکتے ہیں ،آج وڈھ میں لائبریری بن گئی ہے اگر اس کو ڈیجیٹل لائبریری بنائی جائے تو خضدار میں قائم ڈیجیٹل لائبریری میں موجود آن لائن ڈھائی لاکھ کتابوں سے وڈھ لائبریری کو بھی لبریز اور یہاں کے اسٹوڈنٹس کو بھی استفادہ دیا جاسکتاہے ۔

وڈھ کے علاوہ اورناچ یا دوسرے علاقوں میں بھی اگر لائبریری کے لئے کوششیں ہوجاتی ہیں تو انتظامیہ آپ کے ساتھ تعاون کریگا ۔انہوںنے کہاکہ میں جہاں بھی رہامیری کوشش رہی ہے کہ تعلیم کو فروغ دوں اور نئی نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ اور ان کے لئے سہولیات پیدا کروں چونکہ میں خود لائبریری میں پڑھا اور کامیابی کے زینے چڑھا ہوں ، میری زندگی کا ایک حصہ لائبریری میں گزری ہے جب میںباہر گیا تو وہاں بھی میں نے کافی وقت لائبریری کو دیا ، ۔سماج میں مثبت چیزیں لائبریری کو وقت دینے سے آئیں گی۔ طلباء ایک قدم آگے بڑھائیں ہم دس قدم آگے بڑھانے کے لئے تیار ہیںمجھے لائبریری کی اہمیت کا پتہ ہے اس لیئے میری خواہش ہے کہ یہ سہولت پورے ڈسٹرکٹ میں طلباء کو میسر آئے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں