خضدار ، شہید ایف سی اہلکار جمیل احمد جتک کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی

جمعرات 21 جنوری 2021 23:24

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) شہید ایف سی اہلکار جمیل احمد جتک کی فوجی اعزاز کے ساتھ خضدار میں تدفین۔ ایف سی افسران، قبائلی شخصیات اور عزیزو اقارب کی کثیر تعداد میں نمازہ جنازہ میں شرکت۔

(جاری ہے)

آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سبی کے نواحی علاقے سانگا میں دہشتگردی کے شکار ہونے والے ایف سی کے جواں جمیل احمد جتک کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے خضدار کھٹان میں سپرد خاک کردیا گیا۔،اس موقع پر ایف سی کے اعلی حکام، قبائلی شخصیات اور شہید سپاہی کے عزیرواقارب بھی موجود تھے۔ تدفین کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ شہید کو سپردخاک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں