خضدار ، رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں عوام کو سستی اشیا کی فراہمی کے لئے تمام ترانتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ولی محمد بڑیچ

ہفتہ 17 اپریل 2021 23:45

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں عوام کو سستی اشیا کی فراہمی کے لئے تمام ترانتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں، سستی اشیا کی بارعایت فراہمی کے لئے آج خضدار میں ارباب کمپلیکس کے مقام پر سستابازار انعقاد کیا گیا ہے جس میں چینی دالیں گھی آٹا اور دیگر اشیائے خوردونوش کے تمام آئٹمز موجود ہیں بازار کی بنسبت عوام نے یہاں سے سستی اشیا خرید کر گھر لے گئے ہیں۔

سستے بازار کے انعقاد سے یقینا عوام کو ریلیف ملیگا وہ مناسب قیمت پر چیزیں خرید کر گھر لیجاسکیں گے، سستے بازار کو مذید وسعت دی جائیگی تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج خضدار میں سستے بازار کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدا رجمیل احمد بلوچ انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدا رکے جنرل سیکریٹری بشیراحمد جتک ارباب کمپلیکس خضدا رکے صدر بابا شفیق احمد چنال انجمن تاجران کے رہنما سید سمیع شاہ سمیت دیگر شہری ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار نے سستے بازارے کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا قیمتیں معلوم کیئے اور اشیا کے مختلف آئٹمز کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل ہفتہ اور رمضان المبارک کے چوتھے روز اعلی الصبح ارباب کمپلیکس میں سستا بازار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں یوٹیلیٹی کی تمام اشیا اور دیگر مختلف اشیا خوردونوش کے آئٹمز کے اسٹالز لگائے گئے تھے اور قریبا تما م اشیائے خوردونوش او استعمال کی چیزیں سستے بازار میں دستیاب تھیں۔

سستا بازار کا انعقاد ہفتہ اور اتوار کو دو روز کے لئے انعقاد کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کا کہنا تھاکہ رمضان کا مہینہ برکتوں والا مہینہ ہے اس مہینے میں نیکیاں کمانے کا سنہرا موقع ہے روزہ داروں کے ساتھ صلہ رحمہ اور تعاون سے ہی انسان دنیا و آخرت کے لئے خیر کما سکتا ہے اگر دکانداروں کی توجہ حلال روزی کی جانب گامزن ہوتو گرانفروشی کے ذریعے وہ جتنی کمائی کرسکتے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ حلال روزی کمانے میں اس سے بھی زیادہ کمائی ان کو مل سکتی ہے۔

میانہ روی انصاف سے کام لیا جائے توعام عوام الناس کی افطاری اور سحری پرسکون انداز میں گزرسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ خضدار میں دو روزہ سستے بازار کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس میں اشیائے خوردونوش کی تمام قسمیں بازار سے بارعایت دستیاب ہیں شہری خریداری کرکے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ پورے رمضان المبارک کے دوران دو روزہ سستابازار کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

انجمن تاجران خضدا رکے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے سستے بازار کے انعقاد کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سستے بازار کے انعقاد سے شہریوں کو فائدہ ملا ہے او رآج شہریوں نے بھر پور انداز میں خریداری کی شہر اور دیہی علاقوں کے لوگ اپنے سستے اشیا خریدے۔ انجمن تاجران خضدار کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے تعاون جاری رہیگا ماضی میں بھی سستے بازار کا انعقاد ہوتا رہاہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہیگا۔

آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے جنرل سیکریٹری بشیراحمد جتک نے بھی سستے بازار کا دورہ کیا انہوں نے سستے بازار کے انعقاد کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ارباب کمپلیکس میں سستے بازار کے انعقاد سے شہریوں کو ریلیف ملیگا اور لوگ اپنے لئے بازار کی بنسبت سستے بازار سے سستی اشیا خرید سکیں گے۔ارباب کمپلیکس خضدارتاجران کے صدر بابا شفیق احمد چنال نے سستے بازار کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر خضدار اسسٹنٹ کمشنر خضدار اور ان کے عملے کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھاکہ سستے بازار کے انعقاد سے غریب اور متوسط خاندانوں کو فائدہ ملا ہے آج شہریوں نے سستے داموں پر اشیا خرید کر اپنے گھر لے گئے ہیں آئندہ بھی سستے بازار کا انعقاد اسی طرح ہونا چاہیے اور ارباب کمپلیکس خضدار کے تاجروں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون آج کی طرح آئندہ بھی اسی طرح جاری و ساری رہیگا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں