رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے تمام ترانتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں ،ولی محمدبڑیچ
سستے بازار کے انعقاد سے یقینا عوام کو ریلیف ملے گا، ڈپٹی کمشنر خضدار
ہفتہ 17 اپریل 2021 23:05
(جاری ہے)
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدا رجمیل احمد بلوچ انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدا رکے جنرل سیکریٹری بشیراحمد جتک ارباب کمپلیکس خضدا رکے صدر بابا شفیق احمد چنال انجمن تاجران کے رہنماء سید سمیع شاہ سمیت دیگر شہری ان کے ہمراہ تھے ۔
ڈپٹی کمشنر خضدار نے سستے بازارے کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا قیمتیں معلوم کیئے اور اشیاء کے مختلف آئٹمز کا جائزہ لیا ۔ اس سے قبل ہفتہ اور رمضان المبارک کے چوتھے روز اعلیٰ الصبح ارباب کمپلیکس میں سستا بازار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں یوٹیلیٹی کی تمام اشیاء اور دیگر مختلف اشیاء خوردونوش کے آئٹمز کے اسٹالز لگائے گئے تھے اور قریباً تما م اشیائے خوردونوش او استعمال کی چیزیں سستے بازار میں دستیاب تھیں۔ سستا بازار کا انعقاد ہفتہ اور اتوار کو دو روز کے لئے انعقاد کیا جائیگا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کا کہنا تھاکہ رمضان کا مہینہ برکتوں والا مہینہ ہے اس مہینے میں نیکیاں کمانے کا سنہرا موقع ہے روزہ داروں کے ساتھ صلہ رحمہ اور تعاون سے ہی انسان دنیاء و آخرت کے لئے خیر کما سکتا ہے اگر دکانداروں کی توجہ حلال روزی کی جانب گامزن ہوتو گرانفروشی کے ذریعے وہ جتنی کمائی کرسکتے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ حلال روزی کمانے میں اس سے بھی زیادہ کمائی ان کو مل سکتی ہے ۔ میانہ روی انصاف سے کام لیا جائے توعام عوام الناس کی افطاری اور سحری پُرسکون انداز میں گزرسکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ خضدار میں دو روزہ سستے بازار کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس میں اشیائے خوردونوش کی تمام قسمیں بازار سے بارعایت دستیاب ہیں شہری خریداری کرکے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ پورے رمضان المبارک کے دوران دو روزہ سستابازار کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔ انجمن تاجران خضدا رکے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے سستے بازار کے انعقاد کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سستے بازار کے انعقاد سے شہریوں کو فائدہ ملا ہے او رآج شہریوں نے بھر پور انداز میں خریداری کی شہر اور دیہی علاقوں کے لوگ اپنے سستے اشیاء خریدے ۔ انجمن تاجران خضدار کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے تعاون جاری رہیگا ماضی میں بھی سستے بازار کا انعقاد ہوتا رہاہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہیگا ۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے جنرل سیکریٹری بشیراحمد جتک نے بھی سستے بازار کا دورہ کیا انہوںنے سستے بازار کے انعقاد کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ارباب کمپلیکس میں سستے بازار کے انعقاد سے شہریوں کو ریلیف ملیگا اور لوگ اپنے لئے بازار کی بنسبت سستے بازار سے سستی اشیاء خرید سکیں گے ۔ارباب کمپلیکس خضدارتاجران کے صدر بابا شفیق احمد چنال نے سستے بازار کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر خضدار اسسٹنٹ کمشنر خضدار اور ان کے عملے کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھاکہ سستے بازار کے انعقاد سے غریب اور متوسط خاندانوں کو فائدہ ملا ہے آج شہریوں نے سستے داموں پر اشیاء خرید کر اپنے گھر لے گئے ہیں آئندہ بھی سستے بازار کا انعقاد اسی طرح ہونا چاہیے اور ارباب کمپلیکس خضدار کے تاجروں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون آج کی طرح آئندہ بھی اسی طرح جاری و ساری رہیگا ۔متعلقہ عنوان :
خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے مسائل حل کرنے کے بجائے مزید بگاڑا جارہا ہے،بی این پی خضدار
ا*بلوچستان کے مسائل اب نوریٹرن تک پہنچ گئے ہیں ، سردار اختر مینگل
ڑ*خضدار،حکمران جماعت نے ضمنی الیکشن میں بی این پی کی حمایت کا اعلان کردیا
پیپلز پا ر ٹی نے ضمنی الیکشن میں بی این پی کے امیدوار کے حق میں اپنا امید وار دستبردار کر نے کا اعلان کر ..
/یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کی احتجاج کی حمایت ہیں، آصف ..
م*انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کو اقرباپروری کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیں گے، نیشنل پارٹی
خضدار ،سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ تصویر کی بنیاد پر زیر تعلیم طالبہ سمیت 2 افراد موت کے بھینٹ چڑھ گئے
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی