خضدار میں مجھے خدمت کا جوموقع ملا ہے اسے احسن انداز میں نبھانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں بھر پور انداز میں نبھائوں گا ،جمیل احمد بلوچ

میراہر لمحہ عوام کو سہولت دینے اور ان میں خوشیاں بانٹنے میں گزرے میں عوامی مسائل کے حل اور عوام کو سہولت دینے کے معاملہ پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کرونگا ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار

اتوار 18 اپریل 2021 16:25

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2021ء) اسسٹنٹ کمشنر خضدارجمیل احمد بلوچ اور آل پارٹیز ایکشن کمیٹی خضدارکامشترکہ اجلاس خضدار پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہری مسائل،مہنگائی کوکنٹرول کرنے ، نرخنامہ پر عملدرآمد ، ٹریفک کے نظام کی بہتری ،یوٹیلٹی اسٹورز سے عوام کو ریلیف کی فراہمی سمیت دیگر بہت سارے مسائل زیر بحث آئے ۔

اس مشترکہ اجلاس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ وائس چیئرمین سجاد زیب بلوچ جنرل سیکریٹری بشیراحمدجتک ڈپٹی جنرل سیکریٹری نورالدین چھٹہ ترجمان منیر نور گرگناڑی رابطہ سیکریٹری نذیراحمد نتھوانی فنانس سیکریٹری حاجی محمد اقبال بلوچ شریک تھے ۔ اجلاس کے دوران آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین و دیگر عہدیداروں نے اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ کے سامنے شہری مسائل کے بارے میں اپنے تجاویز رکھے اور مشورے دیئے ۔

(جاری ہے)

شہر میں نرخنامہ پر عملدرآمد، ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے ، گوشت ،سبزی فروٹ ودیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے ،کپڑے سلائی کے ریٹ مقرر،تندور مالکان کو روٹی کا وزن برقرار رکھنے سمیت دیگر بہت سارے عوامی مسائل کوحل کرنے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر خضدار کو توجہ دلائو تجاویز دیئے ۔اسسٹنٹ کمشنرخضدار جمیل احمد بلوچ نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خضدار میں مجھے خدمت کا جوموقع ملا ہے اسے احسن انداز میں نبہانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں بھر پور انداز میں نبہائوں گا میری کوشش ہے کہ میراہر لمحہ عوام کو سہولت دینے اور ان میں خوشیاں بانٹنے میں گزرے میں عوامی مسائل کے حل اور عوام کو سہولت دینے کے معاملہ پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کرونگا ، قانون کی عملداری میرے مناصب میں شامل ہے اوراس عمل کو نبہانے کی بھر پور کوششیں کرونگا ، انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ خضدار کے لوگ معاملہ فہم ہیں جو مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ کے معاون بن کر ضلع میں معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے کردار نبہاتے ہیں میں انشاء اللہ بطور اسسٹنٹ کمشنر کے ان کی تمام امیدوں اور توقعات پر پورا اتر کرشہر کے مسائل ان کے تجاویز اور مشاورت کی روشنی میں حل کرونگا ۔

اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ کا کہنا تھاکہ دکانداروں کو جو نرخنامہ دیا گیا ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا اور نرخنامہ سے ہٹ کر اشیاء کی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔اس معاملے پر انجمن تاجران خضدار اور شہری ایکشن کمیٹی خضدار کا تعاون بھی انہیں حاصل ہے منافع کی لالچ میں شہریوں میں مہنگے داموں اشیاء کی فروخت کرنے والے تاجر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ایسے معاملات پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔

انہوںنے کہاکہ خضدار میں نانبائی، قصائی ، سبزی و فروٹ بیچنے والے اور عام اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے تاجروں کے لئے نرخنامہ مقرر کردیا گیا ہے اور وہ نرخنامہ کے تحت ہی چیزیں بچیں گے ،یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کے حوالے سے شہریوں کوبدستور ریلیف دیئے جائیں گے درزیو ں کو بھی مناسب قیمت پر کپڑے سلائی کا پابند بنایا جائیگا ، انہوںنے کہاکہ میں خضدار کے شہریوں کے تجاویز اور مشاورت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں انشاء اللہ باہمی ربط اور خیالات کے تبادلے کے ذریعے شہر میں مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھیں گے اور عوام کو مذید سہولت دینے میں کامیاب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں