جھالاوان میڈیکل کالج ،سکندر شہید یونیورسٹی خضدار اور لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے خلاف سازشیں بند کی جائیں، غلام قادر

سازشیں کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ صوبائی حکومت اوروزیراعلیٰ خود ہیں ، پریس کانفرنس

ہفتہ 19 جون 2021 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) خضدار کے رہائشی غلام قادر نے کہا ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج ،سکندر شہید یونیورسٹی خضدار اور لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے خلاف سازشیں بند کی جائیں بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبورہونگے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہون نے کہا کہ 2013ء میں خضدار کے سیاسی و سماجی اوراہل علم طبقہ کی جدوجہد سے جھالاوان میڈیکل کالج کی منظوری ہوئی اور2013کے پی ایس ڈی پی میں مکران ، جھالاوان اور لورالائی کے میڈیکل کالجز کیلئے رقم مختص کی گئی اسکے بعد مکران میڈیکل کالج مکمل ہوا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار تاحال سازشوں کی نظر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح سکندر شہید یونیورسٹی خضدار اور لسبیلہ یونیورسٹی ورڈھ کیمپس بھی سازشوں کا شکار ہوتے آرہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں یہ سازشیں کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ صوبائی حکومت اوروزیراعلیٰ خود ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013ء کو جب جھالاوان میڈیکل کالج کا منصوبہ منطور ہوا تو عارضی و فوری طور پر میڈیکل کالج کی کلاسز وومن پولی ٹیکنیک کالج میں شروع کرنے کا فیصلہ اس شرط پر کیا گیا کہ میڈیکل کالج کے منصوبے پرکام جلداز جلد شروع کیا جائے اورکام کی رفتار تیز کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جھالاوان میڈیکل کالج ،سکندر شہید یونیورسٹی خضدار اور لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے خلاف سازشیں بند کی جائیںاور یہ منصوبے فوری طور پرمکمل کئے جائیں بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبورہونگے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں