خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹرک الٹنے سے 4افراد جا ںبحق

جمعہ 10 ستمبر 2021 23:21

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2021ء) بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 4افراد جاںبحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خضدار میں قومی شاہراہ وڈھ جھالوان اوناچ کے قریب ٹرک الٹ گئی،حادثے میں ٹرک کے نیچے آکر چار افراد جاں بحق ہوگئے ٹرک اس وقت الٹ گئی جب چاروں افراد گاڑی کو جیک لگا رہے تھے مقامی لیویز اہلکار وں نے موقع پرپہنچی کرمیتیں ٹیچنگ ہسپتال خضدارمنتقل کردئیے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق چمن سے ہے جن کی شناخت محمد اویس ولدعبدالجبار امان اللہ پنو ندا احمد ولد نظر محمد عزت اللہ ولد حاصل خان اقوام اچکزئی ساکنان چمن سے ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں