سابق گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کی جانب سے پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں:پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:51

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ سائوتھ ایسٹ ریجن بلوچستان کے ریجنل صدر رئیس عبدالرحمان کرد، پاکستان تحریک انصاف ضلع خضدار کے صدر حاجی عبدالرسول قلندرانی، پاکستان تحریک انصاف سٹی خضدار کے صدر حافظ ذوالفقار نواز ساسولی و دیگر نے خضدار پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کی جانب سے پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی جس شخصیت یا پارٹی کی وجہ سے صوبہ کے اتنے اہم عہدے پر فائز ہوکر بھی احسان فراموش ثابت ہوا۔ انہوں نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور موجودہ گورنر بلوچستان سید ظہوراحمد آغا پر جو قابل مذمت اور غیر سنجیدہ الزامات لگائے ہیں وہ انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔

(جاری ہے)

امان اللہ یاسین زئی نے جو الزامات موجودہ گورنر بلوچستان ظہور آغا پر لگائے گئے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں، بلکہ عہدہ اور مراعات چھن جانے کے بعد موصوف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

جن واقعات کا الزام وہ محترم قاسم خان سوری پر لگا رہا ہے حالانکہ وہ افسوسناک واقعات ان کے دور گورنر میں ہوئے اس ان واقعات پر ان کی مجرمانہ خاموشی سے ان کی نالائقی اور خودغرضی عیاں ہے۔ رئیس عبدالرحمان کرد نے کہا کہ موجودہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور گورنر بلوچستان فرض شناس شخصیات ہیں۔ ان کی وجہ سے بلوچستان کے عوام الناس کیلئے پارلیمنٹ اور گورنر بلوچستان ہاس کے دروازے کھل چکے ہیں اور عوام الناس کے مسائل حل بھی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی جانب سے نذر محمد بلوچ، پروفیسر شیر زمان تاجک، عبدالباری بڑیچ اور ملک فیصل دہوار سمیت جن ذمہداران کو زمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں وہ میرٹ، قابلیت اور لیاقت کی بنیاد پر دی گئیں ہیں۔سابق گورنر کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر اس نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ بند نہیں کیا تو ہم بھی اسے قانونی، سیاسی، علاقائی اور قبائلی حیثیت سے جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

رئیس عبدالرحمان کرد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت ایک مفاد پرست ٹولے کو ہضم نہیں ہورہا ہے اس لیئے وہ کمر بستہ ہوکر پی ٹی آئی کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔سابق گورنر بلوچستان کی جانب سے سید ظہور احمد آغا کو ربڑ سٹیمپ گورنر کہنے پر بہت افسوس ہوا اس پر میں صرف اتنا کہوں گا کہ سابق گورنر خود ربڑ سٹیمپ بن کر ایک مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہی

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں