ایم 8شاہراہ بننے سے ہماری کئی ایکڑ اراضیات این ایچ اے کے قبضے میں گئی ہیں ،عبدالحمید بلوچ

ابھی تک ہمیں ان اراضیات کا معاوضہ نہیں مل رہاہے ،چیئرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:32

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) نال فیروز آباد گریشہ ٹو بیسیمہ ایم 8روڈ کے متاثرین کا آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ سے ملاقات ۔ملاقات میں ارباب بزگر بشیراحمد عمرانی محمد انور گرگناڑی محمد ہاشم سیاہ پاد فیروز آباد سے محمد مردوئی یحیٰ خان ملازئی کریم بخش ملازئی ممتاز مردوئی محمد اسماعیل مردوئی عبدالشکور مردوئی و دیگر شامل تھے جب کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا نمائند عبدالوہاب غلامانی بھی موجود تھا۔

جنہوںنے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ کو اپنے مسئلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ایم 8شاہراہ بننے سے ہماری کئی ایکڑ اراضیات این ایچ اے کے قبضے میں گئی ہیں اور ابھی تک ہمیں ان اراضیات کا معاوضہ نہیں مل رہاہے ۔

(جاری ہے)

متاثرین کا کہنا تھاکہ ان کی زرعی زمین، ٹیوب ویل اور بہت سارے املاک اسی روڈ کی نظر ہوگئی ہیں ہمیں یہ یقین دھانی کرائی گئی تھی کہ آپ کو اراضیات کا ایکڑ کے حساب سے معاوضہ دیا جائیگا تاہم ابھی تک ہم معاوضے کے منتظر ہیں ان کا کہنا تھاکہ قیمتی اراضیات کی وجہ سے ہمیں کافی نقصان برداشت کرنا پڑرہاہے اس سلسلے میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی و تمام سیاسی جماعتیں ہماری آواز بن کرمعاوضہ جات کی ادائیگی کے لئے ذمہ داراور اعلیٰ حکام سے بات کریں اور ہم جو متاثر ہوئے ہیں ہمیں ادائیگی ہو۔

آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ نے ایم 8کے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسئلے کے حل کے لئے حکام بالا سے ضرور بات کریں گے اور جہاں تک ممکن ہوا زمینوں کی معاوضہ ادائیگی کو ممکن بنایا جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ نال گریشہ فیرو ز آباد بیسیمہ سمیت دیگر مقامات سے گزرنے والی ایم 8شاہراہ سے کافی اراضیات متاثر ہوئے ہیں جس سے زرعی زمین اور ٹیوب ویلز اس روڈ کی زد میں آگئے ہیں مقامی لوگوں کا حق بنتا ہے کہ ان کی اراضیات کا معاوضہ انہیں فراہم کیا جائے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی تمام تر کوششیں جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں