ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیراحمد بڑیچ کی نال میں زخمی لیویز اہلکار محمد عارف کی عیادت

منگل 21 ستمبر 2021 21:33

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیراحمد بڑیچ نے نال میں زخمی لیویز اہلکار محمد عارف کی عیادت کی ۔ ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی اسسٹنٹ کمشنرنال منیراحمد سومرو بھی ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

لیویز اہلکار محمدعارف گزشتہ دنوں نال میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ہوا تھا جنہیں علاج کے لئے کراچی لیجایا گیا تھا تاہم اب وہ نال میں اپنے گھر میںروبہ صحت ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمدنے گزشتہ روز تحصیل نال میں ان کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اوران کی حوصلہ افزئی کی ۔ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا تھاکہ لیویز فورس کا امن کے قیام میں کلید کردار ہے لیویز فورس کے جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ہمیشہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ہے آئندہ بھی لیویز فورس اپنی یہ پیشہ ورانہ ذمہ داری اسی طرح نبھائے گی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں