مشترکہ کوششوں کے ذریعے پولیو مرض کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے ،میجر (ر) بشیراحمد

صحت مند نسل ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ،ذمہ دارانہ انداز میں تمام طبقات کو ادراک کرتے ہوئے پولیو مرض کی بیخ کنی کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے،ڈپٹی کمشنر خضدا

بدھ 22 ستمبر 2021 18:58

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر (ر) بشیراحمد نے کہاہے کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے پولیو مرض کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے صحت مند نسل ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اس کا ذمہ دارانہ انداز میں تمام طبقات کو ادراک کرتے ہوئے پولیو مرض کی بیخ کنی کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے پولیو مہم میں کوتاہی برتنے اور اسے ادھوار رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے پولیو ٹیموں کی حتی الوسع کوشش رہے کہ ضلع بھر میں ایک بچہ بھی پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائے ۔

ڈپٹی کمشنر خضدار نے پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ایوننگ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اجلاس میں نیشنل اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر شفیع دانش ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر آفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ محمد شہی ایریا کوارڈنیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر نصرت اللہ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر عبدالصمد بلوچ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان بلوچ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار کے صدر عبدالرشید غلامانی سمیت دیگر نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

جنہوںنے خضدارسٹی، تحصیل اور دیہی علاقوں میں پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار کو بریفنگ دی ۔پانچ روز پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ پچاس ہزار پانچ سو پچاسی بچوں کو پولیو پلانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔نیشنل اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر شفیع دانش امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر عبدالصمد بلوچ نے اجلاس کے شرکاء کو پولیو دورانیہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت تک پولیو ورکرز ہدف مکمل کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ کسی محلہ قصبہ اور دیہات میں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائے۔

جن کی ڈیوٹی پولیو مہم کے دوران لگائی گئی تھی تاہم انہوںنے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی اور غیر حاضر رہے ان کی رپورٹ بھی ڈپٹی کمشنر خضدارکو دیدی گئی۔ ۔ ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر (ر) بشیراحمد کا کہنا تھاکہ پولیو ایک موذی مرض ہے جب وہ ایک بچے کو اپاہج بنا دیتا ہے تو اس سے وہ ایک فرد نہیں بلکہ اس سے ایک خاندان بلکہ پورا معاشرہ ہی متاثر ہوجاتا ہے اپنی اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لا کر اس مرض سے نجات حاصل کرنا ہوگاتاکہ اس موذی مرض سے قوم کی نئی نسل کو پاک کرکے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب رہیں۔

انہوں نے سے سختی سے تاکید کی کہ جن محکموں کے ملازمین کی ڈیوٹی پولیو مہم میں لگائی گئی ہے اگر وہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے ہیں تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں