جلال خان کاکڑ عوام دوست آفیسر جو انتظامی امور سنبھالنے اور تمام طبقات کی برابری کی بنیاد پر مسائل حل کرنے کی مہارت رکھتے ہیں،مشتاق احمد ہارونی

بطور ڈپٹی کمشنر سوراب تعیناتی سے سوراب کے عوام کے مسائل بہترانداز میں حل ہونگے ،رہنما پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:15

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مشتاق احمد ہارونی نے اپنے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر سوراب جلال خان کاکڑ کی تعیناتی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جلال خان کاکڑ ایک عوام دوست آفیسر ہیں جو انتظامی امور کو سنبھالنے اور تمام طبقات کی برابری کی بنیاد پر مسائل حل کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔

ان کا بطور ڈپٹی کمشنر سوراب تعیناتی سے سوراب کے عوام کے مسائل بہترانداز میں حل ہونگے ۔ بیان میں انہوںنے کہاکہ جلال خان کاکڑ نے ماضی میں بھی بطور انتظامی آفیسر کے گرانقدر خدمات پیش کی ہیں ان کی کار کردگی کو ہم بھولے نہیں ہیں اور اب آئندہ بھی وہ اپنے اس امتیازی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے اسی کار کردگی کو اسی طرح برقرار رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

سیاسی و سماجی رہنماء مشتاق احمد ہارونی کا کہنا تھاکہ جو آفیسر عوام کے الجھے ہوئے مسائل حل کرے اور اپنا پورا وقت عوام کے لئے دے ایسے آفیسر کو ہم کھلے دل سے قبول کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر سوراب جلال خان کاکڑ میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جوکہ عوام الناس کو عزت و احترام دیتے ہیں اوران کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جلال خان کاکڑ کی یہی وہ خصوصیت ہے جس سے سوراب کے عوام خوش اور بے حد مطمئن ہیں وہ جتنے دن بھی بطور سروس سوراب میں گزاریں گے انہیں بھی سوراب کے عوام کی جانب سے اسی طرح پذیرائی ملتی رہے گی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں