سلمان اکبر مینگل نے اپنے ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت اختیار کرلی

اتوار 17 اکتوبر 2021 21:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) بی این پی خضدار کے زیرِاہتمام اربابِ جھالاوان اربابِ محمّدنواز مینگل کے رہائش گاہ " خلقِ اربابِ جھالاوان خضدار" میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔سلمان اکبر مینگل نے اپنے ساتھیوں سمیت بلوچ قومی لیڈر اخترجان مینگل کے قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے بی این پی میں شمولیت اختیار کی۔

شمولیتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کی گئی جس کی سعادت حاجی منیراحمد رند نے حاصل کی، نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ، تحصیل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد بخش مینگل نے سرانجام دیئے۔ شمولیتی تقریب سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل واجہ لعل جان بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عبدالقدوس کرد، ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمٰن ساسولی، تحصیل صدر سفرخان مینگل، حیدر زمان بلوچ، ارباب شوکت مینگل نئے شامل ہونے والے سنگت سلمان اکبر مینگل نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمان ساسولی نے سلمان اکبر مینگل کو پارٹی کیپ پہناکر بی این پی میں ویلکم کیا اور پارٹی کے سینئر سنگت ارباب شوکت مینگل، چیئرمین رشید بلوچ، عبدالنبی بلوچ، سفرخان مینگل، عالم فراز مینگل، قادرشہزاد بلوچ و دیگر قیادت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سلمان اکبر مینگل و دیگر کی شمولیت کا سہرا مذکورہ دوستوں کو جاتاہے۔

مقررین نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بی این پی کے نظریہ اور قائدین کی جہد پر تفصیلاً روشنی ڈالا۔ شمولیتی تقریب میں ضلعی و تحصیل قائدین، سینئر رہنماء شریک تھے۔ پروگرام کے اختتام پر رئیس غلام مصطفیٰ گزگی نے بابائے بلوچ مرحوم سردار عطاء اللہ خان مینگل اور بلوچستان کے تمام شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں