ض* اسرار اللہ زہری نے قبائل محمد حسنی ،بارانزئی ،شیخ قبیلہ کو بغلگیر کرادیا

/ ثالیثن کے غیر جانبدارانہ فیصلہ کے مطابق محمد حسنی قبیلہ کو شیخ اور بارانزئی کو فوری زمین دینے کا پابند کردیا

اتوار 26 جون 2022 19:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری زہری نے حویلی خضدار میں کئی سال پرانی زمینوں پر تنازعہ کرنے والے قبائل محمد حسنی ،بارانزئی ،شیخ قبیلہ کو بغل گیر کرادیا فیصلہ میں ثالیثن کی غیر جانبدارانہ فیصلہ کے مطابق محمد حسنی قبیلہ کو شیخ اور بارانزئی کو فوری طور پر زمین دینے کا پابند کردیا ہے تفصیلات کے مطابق زہری حویلی خضدار میں تین بڑے قبائل کا ایک اہم جرگہ منعقد ہو ان میں سینکڑوں مختلف قبائلی لوگوں نے بڑی تعداد مین شرکت کی کئی سالوں سے سنی خضدار کے مقام پر محمد حسنی ،شیخ ،اور بارانزئی قبائل کے درمیان زمینوں کیلین دین پر خطرناک تنازعہ چلا آ رہا تھا اس زمین پر قبائلی جھگڑے اور خونی فساد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا جس کے حل کیلئے قبائلی وسیاسی شخصیت سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ زہری کو شیخ اور بارانزئی قبائل نے محمد حسنی قبائل پر رپورٹ دی اور اس فیصلہ کیلئے محمدحسنی قبائل کو زہری حویلی طلب کرکے قبائلی جرگہ منعقد کیا گیا تینوں فریقوں کے مدعا سننے اور ثالیثین مقرر کرنے پر آخر کار محمد حسنی قبائل کو قصور وار ٹھہراکر شیخ اور اور بارانزئی کو قبائل کو محمد حسنی قبیلہ کے سرکردہ قبائلی رہنما نائب محمد عظیم محمد حسنی کو زمین دینے کا پابند کردیا اور رمضان شیخ میر رسول بخش بارانزئی ودیگر قبیلہ رہنمائوں کو بغل گیر کرکے شیرو شکرکردیا قبائلی متعبرین سے بی این پی عوامی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ قبائلی تنازعات کی حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہم نے ہر وقت جھالاوان کے عوام کی خوان خرابے فسادی جھگڑوں کو روکنے کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے زہری حویلی جھالاوان کے عوام کے لئے امن کا خواہاں ہے اور ہمیشہ قبائلی روایات کی امین رہے ہیں بد قسمتی سے جھالاوان میں ایسے چھوٹے مسائلوں کی فوری حل نہ کرنے پر آخر کار قبائلی لوگ انا کی خاطر خونی تنازعوِں کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں اور انہی تنازعات نے بہت سے خاندانوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیا ہے زمینوں کے تنازعات بہت سے قوموں کی بربادی کا سبب بن گئے ہیں قوموں کی ہر قسم کی تنازعات کو حل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے الحمد اللہ زہری حویلی پہلے بھی یہاں کے قبائلی روایات کی امین رہے ہیں اور آئندہ بھی تمام قوموں کیلئے یکساں عزت واحترام کیلئے متکرم رہیں گے آخر میں محمد حسنی ،شیخ اور بارانزئی قبائل نے میر اسراراللہ خان زہری کے مثبت فیصلے کی تائید کرتے ہوئے اس فیصلہ میں میر اسراراللہ زہری اور انکی طرف سے ثالثین کا کردار ادا کرنے والے میر نذر خان زرکزء،منیراحمد زہری حاجی عبدالوہاب موسیانی نائب نذیراحمد بوبک ودیگر سیاسی وقبائلی متعبرین کا دلی شکریہ اداکیا

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں