خضدار،شہادت پانے والے ایف سی کے جوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

بدھ 29 جون 2022 14:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) شہادت پانے والے ایف سی کے جوان عبدالوحید عمرانی کو خضدار میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ و تدفین میں کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکائوٹس ضمیر ڈار ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی ڈی ایس پی سکندر جمالی ایس ایچ او صدر تھانہ عطاءاللہ جاموٹ و دیگر آفیشلز اور شہریوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شہید سپاہی کے جسد خاکی کو ایف سی کے دستے نے سلامی پیش کی اورقبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہید کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی ان کی قبر پر قومی پرچم لہرایا گیا ۔ ایف سی کے جوان عبدالوحید عمرانی نے گزشتہ شب کیچ کے علاقے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں