بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل انہی تعلیمی سربراہان کی وجہ سے منظر عام پر آگئی جس سے پورے بلوچستان میں تفتیش کی لہر دوڑ گئی،خیر النساء زہری

جمعرات 30 جون 2022 23:33

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) بی این پی (عوامی) خواتین ونگ خضدار کے ضلعی آرگنائزر ندا مینگل ڈپٹی آرگنائزر خیر النساء زہری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مکران یونیورسٹی پنجگور کا وائس چانسلر ایک ایسے شخص کو بنایا گیا ہے جس کا ماضی اچھے الفاظ سے یاد نہیں کیا جاتا ہے بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل انہی تعلیمی سربراہان کی وجہ سے منظر عام پر آگئی جس سے پورے بلوچستان میں تفتیش کی لہر دوڑ گئی اور ایک آواز بلند ہوئی ایسے متنازعہ شخص کو تعلیمی سربراہا بنانا کسی بھی طرح جائز امر نہیں ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں انہوںنے کہاکہ تعلیمی ادارے ماحول پرسکون فضاء چاہتے ہیں جہاں طلباء کو اخلاقیات سکھائی جاتی ہے اور ان کے مستقبل کو سنوارنے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم جس شخص کا ماضی اچھے الفاظ سے یاد نہیں کیا جاتا ہے ایسے شخص کو کیونکر پنجگور میں تعلیمی ادارے میں تعینات کیا جاتا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ایسے کسی فیصلے کی تائید نہیں کرتی ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے کہ متناذعہ فرد کو تعلیمی ادارے کا سربراہ بنایا جائے جو نوٹیفکیشن پنجگور جامعہ کے لئے جاری کیا گیا ہے اس کو فوری طو ر پر کینسل کرکے ایک بااعتماد بااخلاق باصلاحیت اور ماضی کے ریکارڈ کے حوالے سے پاکیزہ شخص کو پنجگور یونیورسٹی کا بطور سربراہ بھیجا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں