خضدار میں ،ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی ملی یکجہتی و جذبہ سے منایا جا رہا ہے ، تقریبات جاری

اتوار 14 اگست 2022 11:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) خضدار میں بھی ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی ملی یکجہتی و جذبہ سے منایا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریبات جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدارکے آفس کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب سے ہوئی ،ممبر بلوچستان اسمبلی خضدار میر یونس عزیز زہری،ڈپٹی کمشنر خضدار،میجر ر محمد الیاس کبزئی، کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل ضمیر ،ڈی آئی جی قلات رینج پرویز عمرانی نے مشرکہ طور پر پرچم کشائی کی جبکہ بعدازاں 75 ویں یوم آزادی کا کیک بھی مشترکہ طور پر کاٹا گیا دونوں خوبصورت تقریبات میں چیئرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار ایڈووکیٹ عبدالحمید بلوچ قبائلی سردار صاحبان، قبائلی عمائدین، مختلف محکموں کے ڈویژنل وضلعی افسران انجمن تاجران ، سیاسی جماعتوں کے عہدیداران بلدیاتی نمائندے اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قبل ازیں پروگرام کے آغاز میں پولیس کی چاک و چوبند دستہ نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔\378

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں