جشن آزادی کے موقع پر خضدار میں شجرکاری مہم کا افتتاح

منگل 16 اگست 2022 22:41

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) خضدار میں جشن آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ ممبر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل ضمیر احمد ڈار ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین ناظم جنگلات محمد اقبال زہری اے سی خضدار جہان زیب نور شاہوانی و دیگر نے شجر کاری مہم کے تحت ریجنل لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار میں پودا لگاکر ان کے آبیاری کے لئے دعا کی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں