تمام سیاسی جماعتوں اور تاجروں سے ملکر شہرمیں نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ

پیر 28 نومبر 2016 21:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ڈپٹی میئر خضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عبدالقیوم عمرانی نے کہاہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی تمام سیاسی جماعتوں اور تاجروں سے ملکر شہرمیں نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

تعمیرو ترقی کے لئے تمام تر وسائل اور کوششیں بروئے کار لائے جائیں گے ۔ سڑکوں کی تعمیر ، صفائی کی صورتحال ، صحت تعلیم سمیت دیگرشعبوں میں معیار اور میرٹ کے لئے موثر اقدامات کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کے روز ڈپٹی کمشنر آفس خضدار میں سیاسی جماعتوں عوامی نمائندوں اور تاجر برادری کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںاے ڈی سی خضدار شبیراحمد بادینی انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل بی این پی خضدار کے نائب صدر حیدر زمان بلوچ سفر خان مینگل عبدالخالق غلامانی عبیداللہ گنگوپی ایس ڈپٹی کمشنر خضدار مراد گزوزئی و دیگر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر خضدا رسہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ خضدار شہر میں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر اقدمات مشترکہ طور پر مل کر کیا جائیگا ۔ شہر میں سڑکوں کی معیاری تعمیر اور سیوریج سسٹم کی بحالی صفائی کے نظام کی درستگی ، تعلیمی معیار اور ہسپتالوں میں عوام کو علاج و معالجے کے سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ۔

اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں تاجر برادری اور دیگر طبقات کے تجاویز اور ان کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ مل کر ہی ہم شہر کو خوبصورت اور عوام کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں ۔اس موقع پر میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ ہم نے حال ہی میں چین کا دورہ کرکے آئے ہیں جہاں سے ہمیں کافی تجربات حاصل ہوئے ہیں انشاء اللہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے انہیں تجربات سے فائدہ اٹھا کر خضدار شہر کو مذید خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے انہوںنے کہاکہ خضدار شہر یقینا محل و وقوع کے اعتبار سے ایک اہم شہر و جنکشن کے طور پر جاناجاتا ہے سی پیک کی مرکز ی شاہراہیں بھی یہی سے ہو کر گزریں گی ۔

جس سے خضدار کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ہم سب کو ملکر اس شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کرنے ہونگے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں