خضدار ،ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

منگل 29 نومبر 2016 19:49

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) خضدار کے قریب ٹریفک حادثہ ، گورنمنٹ ٹیچر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کو خضدار کے علاقہ زیدی میں وٹز کار گاڑی کا ٹائر برسٹ جانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ،جس کے نتیجے میں گورنمنٹ ٹیچر شبیراحمد موسیانی اور بشیراحمد موسیانی شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ۔ جاں بحق افراد کا تعلق خضدار کے علاقہ زیدی سے بتایاجاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں