پاک سرزمین پارٹی پورے ملک میں عوام کے دلوں میں بستی جارہی ہے ‘ بلوچستان سمیت پورے ملک سے بڑی تعداد میں قومی رہنمائوں اور ورکرز نے پارٹی میں شمولیت کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں

پاک سرزمین پارٹی کے میڈیا سیل کے انچارج راحت علی کی خضدار میں میڈیا سے بات چیت

منگل 29 نومبر 2016 20:05

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے میڈیا سیل کے انچارج راحت علی نے خضدار میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک سرزمین پارٹی پورے ملک میں عوام کے دلوں میں بستی جارہی ہے ۔ بلوچستان سمیت پورے ملک سے بڑی تعداد میں قومی رہنمائوں اور ورکرز نے پارٹی میں شمولیت کے لئے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔

2018کے الیکشن میں قوم بہت بڑا سرپرائز دینے میں کامیاب ہونگے اور ایک مثالی جماعت بن کر ابھریں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میر منیراحمد مینگل میر نواب خان مینگل میر رحمت مینگل میر غلام مصطفی ساسولی غیاث الدین معین الدین شاہد صدیقی شہزاد بادینی ودیگر بھی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس پی پاکستان کے میڈیا سیل کے انچارج راحت علی نے کہاہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر بہت بڑا کرم ہے کہ پی ایس پی نے جس طرح مختصر مدت میں عوامی مقبولیت حاصل کررکھی ہے اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ہے بہت ساری پارٹی بنی جنہیں بننے اور عوام میں مقبولیت میں کافی عرصہ لگا لیکن پاک سرزمین پارٹی نے جو انٹری عوام میں ماری ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور انشاء اللہ کامیابی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا ، ہم نے کراچی سے خوف کے ماحول کو ختم کردیا ہے ۔

ہم عوام کو یہ اعتماد دینے میں کامیاب ہورہے ہیں ۔یہ ہماری پارٹی کی پاکستان سے محبت کا نتیجہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ پارٹی میں جوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں اور پھر ہم نے بہت بڑے جلسے بھی کئے ہیں جس کو پوری دنیاء نے دیکھا اور اس کا معترف بھی ہے ۔ پاک سرزمین پارٹی آنے والے دنوں میں پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن کر ابھرے گی ۔

مہاجر محب وطن لوگ ہیںان کے نوجوانوں کو جان بوجھ کر غلط راہ پر گامزن کیا گیا ۔ اب ہم کراچی میں ایسی سوچ کو پروان چڑھا رہے ہیں کہ جس سے پاکستان محبت نوجوانوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔ پاک سرزمین پارٹی کے قائد مصطفی کمال ایک نڈر سیاستدان ہے جو مہاجر سمیت ملک میں پوری قوم کی رہنمائی میں اپنا کردار بہتر انداز میں ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بہت جلد ضلع خضدار سمیت پورے بلوچستان میں پاک سرزمین پارٹی کی جنرل باڈیز اور عہدیداروں کا اعلان کیاجائیگا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں