بلوچستان پاکستان کا دل ،ہر قیمت پر امن و امان قائم کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

جمعرات 5 جنوری 2017 20:57

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔ ہر قیمت پر امن و امان قائم کریں گے۔ بلوچستان کے 25ہزار بچے آرمی پبلک اور ایف سی کے زیر انتظام تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ30ہزار فوجی جوان خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ کوئٹہ میں انجینئر یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز خضدار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے ہر قیمت پر بلوچستان میں امن قائم کریں گے۔ نیوی، ایئر فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بلوچستان کے لوگوں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بھی انجینئرنگ یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جا رہا ہے بلوچستان میں 25ہزار بچے ایف سی اور آرمی پبلک کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ بلوچستان سی30ہزار فوجی جوان خدمات انجام دے رہے ہیں۔۔( علی)

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں