کوئٹہ سے کراچی جانیوالی ٹرک سے منشیات برآمد ، دو افراد کو گرفتار کرلیاگیا

جمعہ 6 جنوری 2017 21:03

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) خضدارلیویز نے کوئٹہ سے کراچی جانیوالی ٹرک سے 4من کرسٹل 10 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ خضدار لیویز نے وڈھ میں کوئٹہ سے کراچی جانیوالے ٹرک کو روک کر تلاشی لی اور اس کے خفیہ خانوں سے چار من کرسٹل دس کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ٹرک قبضے میں لیکر دو ملزمان دوست محمد اور فرید احمد کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برآمد ہونے والے منشیات کروڑوں روپے ہے جسے کوئٹہ سے کراچی اور بعد ازاں بیرون ملک سمگل کیا جانا تھا جسے لیویز خضدار نے برقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں