نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک

جمعہ 17 فروری 2017 18:08

خضدار۔17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، انہیں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولتیں اور مواقع فراہم کرنا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرکے منفی سرگرمیوں سے دور رکھیں تاکہ یہ نوجوان معاشرے کا کار آمد شہری بن کر ملک و قوم کی بہتر خدمت کر سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس کی جانب سے خضدار کے نوجوان اور ہونہار فٹ بال کے کھلاڑیوں کو کھیلوں کا سامان فراہم کرنے اور خدائے داد قلندرانی کے نام سے منسوب فٹ بال اکیڈمی کا اعلان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک ،فٹ بال کے انٹر نیشنل کھلاڑی فضل محمد بلوچ سمیت نوجوان کھلاڑیوں اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی جب کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کے لئے دعا بھی کرائی گئی اس موقع پر فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس کی جانب سے ساٹھ سے زائد کھلاڑیوں کو کھیلوں کا سامان بھی دیا گیا اور تین کوچز کوسامان کے علاوہ کیش پرائز بھی دیئے تقریب سے کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افضائی کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ ہم یہاں کے عوام بالخصوص نوجوانوں سے محبت کرتے ہیں اور یہ توقع کرتے ہیں کہ آپ بھی اپنے محافظوں سے پیار کریں کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کو کھیلوں کی تمام سہولتیں فراہم کرکے انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنائیں گے تاکہ وہ کھیلوں کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کریں قبل ازیں فضل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کا تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے یہاں کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کیا انہوں نے ہماری اس سے قبل بھی راہنمائی کی اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی ہماری سر پرستی کرتے رہیں گے تقریب سے جے یو آئی کے راہنما مولانا عنایت اللہ رودینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس کے کمانڈنٹ کرنل رضوان افضل ملک نے جس قدرخضدار کی امن امان کی بحالی میں نمایاں کردار اداکرکے مثالی کارنامہ سرانجام دیا اسی طرح انہوں نے سماجی شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جن میں شعبہ تعلیم ،صحت اور کھیلوں کی سرگرمیاں سر فہرست ہیں یہ سب ان کی انسان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں