جمعیت علماء اسلام عالم اسلام کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بن چکی ہے ،جمعیت علماء اسلام پاکستان

منگل 28 فروری 2017 20:45

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام عالم اسلام کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بن چکی ہے ایک ایسا مئو ثر آواز کہ اب اس آواز کی گونج پوری دنیاء میں پھیل گئی ہے بد قسمتی یہ ہے کہ سوا ارب سے زائد مسلمانوں میں قیادت کے فقدان ہونے کی وجہ سے دنیاء کفر مسلمانوں کو تر نوالہ سمجھ رکھا ہے مسلم حکمران اپنی عیاشیوں اور لولی لنگڑی اقتدار کے نشے میں مگن ہیں اس وجہ سے ان کو مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے چنگیزیت نظر نہیں آرہی ہے مشرق وسطی ٰ میں جاری ظلم و بربریت مغرب کا مسلم کش ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑا کر ان کی قوت و یکجہتی کو پارہ پارہ کیا جارہا ہے ان خیالا ت کا اظہار میر یونس عزیز زہری اپنے آفس میںجمعیت علماء اسلام تحصیل خضدار کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاجمعیت علماء اسلام کے وفد تحصیل خضدار کے امیر مولانا محمود حسن قمر کی قیادت میں میر یونس عزیز زہری سے ملاقات کی ملاقات میں جمعیت علماء اسلام کے یوم تاسیس کے موقع پر پشاور میں ہونے والے سو سالہ عالمی اجتماع کے حوالے مشاور ت ہوئی اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس کانفرنس میں ضلع خضدار سے ہزاروں افراد شرکت کرنے کے لئے اپنے ناموں کے اندراج کر چکے ہیں اب ان کے لئے ٹر انسپورٹ کا انتظامات کرنے کا مرحلہ ہے اس بارے میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو اگلے چند دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی جانب سے بلوچستان بھر میں کانفرنسوں کا خیر مقدم کیا گیا جس کے مطابق 16مارچ کو نو شکی ، 17 مارچ ڈالبندین ، 18 مارچ کو خاران ، 19 مارچ کو پنجگور ، اور 20 مارچ کو تربت میں کانفرنسز منعقد کئے جائیں گے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار و تحصیل خضدار کے قافلے ان کانفرنسوں میں بھر پور انداز میں شرکت کریں گے توقع ہے کہ ان کانفرنسوں کی وجہ صد سالہ کانفرنس کی اہمیت لوگوں میں اجا گر ہوگی اور بلوچستان کے قافلے دیگر صوبوں کے مقابلے میں واضح اکثریت میں اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں