جامعہ بلوچستان، ایم کام2016ء کے ضمنی امتحانات کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

جمعرات 30 مارچ 2017 23:12

خضدار۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) جامعہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایم کام2016کے ضمنی امتحانات کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ10اپریل، دوگناہ فیس کے ساتھ17اپریل اور سہ گناہ فیس کے ساتھ 21اپریل2017تک امتحانی فارم جمع کئے جاسکیں گے اور ایک اعلامیہ کے مطابق جامعہ کے شعبہ معاشیات کے ایک اعلامیہ کے مطابق وہ امیدوار جنہوں نے داخلہ ٹیسٹ میں 30نمبر حاصل کی ہیں۔ انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ کہ وہ یکم اپریل2017کو صبح 10بجے اپنے تمام اصل تعلیمی اسناد، دستاویزات کے ہمراہ انٹرویو کے لئے شعبہ معاشیات میں تشریف لائیں۔ بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں