تدریس کا شعبہ ایک عظیم شعبہ ہے، شعبے سے وابستہ اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے علم و فن میں کمال مہارت رکھیں، پرووائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار انجینئر ڈاکٹر ظہور احمد بلوچ

جمعرات 30 مارچ 2017 23:21

خضدار۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) پرووائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار انجینئر ڈاکٹر ظہور احمد بلوچ نے کہاہے کہ تدریس کا شعبہ ایک عظیم شعبہ ہے اس شعبے سے وابستہ اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے علم و فن میں کمال مہارت رکھیںاور طلبا کی اچھی رہنمائی کر سکیںتاکہ طلبا کو زیور تعلیم آ راستہ کر کے ملک و قوم کے لیئے مثالی شخصیت سازی ممکن ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ریذیڈیشنل کالج خضدار میں دعوہ اکیڈمی کے زیراہتمام اساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈاکٹر ظہور بلوچ نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی پسماندگی لمحہ فکریہ ہے اس سلسلے میں اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فروغ تعلیم میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم تربیت کے لئے ورکشاپس سیمینارز اور تربیتی پروگرام ہونے چاہیے تاکہ معاشرہ میں تبدیلی تقریب سے دعوہ اکیڈمی کے ڈاکٹر عزیز الرحمان بی یوای ٹی خضدار کے رجسٹرارحاجی شیراحمدقمبرانی پرنسپل بی آر سی خضدار حاجی محمد عالم جتک پرنسپل ڈگری کالج خضدار محمد حسن جاموٹ ڈاکٹر شہزاد چناودیگر نے خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ اساتذہ اپنے پیشے کے حوالے سے مہارت حاصل کریں اور ملک و قوم اور نسل نو کی تعمیر میں بنیادی کردار اداکریں کیونکہ اساتذہ طلبہ کی کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ لہذا اساتذہ تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھر پور توجہ دیں ۔مقررین نے کہا کہ بلوچستان ریذیڈیشنل کالج انتظامیہ اور اساتذہ کے فروغ تعلیم میں کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔ امید ہے ان کی یہ کاوشیں جاری رہیں گی۔ تقریب کے اختتام پر شرکا میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں