ْکوئٹہ، لیویز کے عملے نے پانی کے ٹینکر سے بھاری مقدار میں بارودی مواد پرائما کارڈ برآمد،

ایک شخص گرفتار

جمعرات 6 اپریل 2017 21:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) خضدار لیویز کے عملے نے ٹرک پر لوڈ پانی کے ٹینکر سے بھاری مقدار میں بارودی مواد پرائما کارڈ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب اسسٹنٹ کمشنر اور تحصلیدار وڈھ نے لیویز عملے کے ہمراہ دوران چیکنگ ایک سرف گاڑی اور دس ویلر ٹرک کو روکا تو ٹرک پر لوڈ پانی کے ٹینک کی تلاشی لی گئی تو اس میں 54عدد 50کلو والے بارودی مواد کے تھیلے جن میں پرائما کارڈ کے رول تھے قبضے میں لے لئے ٹینکر سے 108پرائما کارڈ رول اور 86سیفٹی فیوز اور بارودی مواد برآمد کرکے ڈرائیور محمد علی سکنہ وڈھ کو گرفتار کرکے اس کیخلاف کارروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں