عوامی مسائل کا بخوبی ادراک و احساس رکھتے ہیں ، مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد

اتوار 24 ستمبر 2017 17:02

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء و میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ عوامی مسائل کا بخوبی ادراک و احساس رکھتے ہیں ، دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس نے موجودہ دور ِ حکومت میں گرانقدر خدمات سرانجام دیکر حکمرانی کا نیا اور منفرد فارمولا پیش کیا۔

قیام امن ہو یا عوام کی فلاح وبہبود ، تعلیمی ترقی ہر شعبے میں نیشنل پارٹی نے عوام کے لئے کام کیا اور ان کے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کی۔کارکن اگلے سال ہونے والے لیکشن کے لئے بھر پورتیاریاں شروع کردیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء و میئر خضدا ر میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے کارکن خضدار سمیت پورے صوبے میں متحد اور متفق ہیں ، ۔ ہماری پارٹی میں جمہوریت اور مشاورت دوسری جماعتوں سے زیاد ہ ہے ۔ جب بھی کوئی اختلاف پارٹی میں پیدا ہوتا ہے تو اسے پارٹی کے اندر حل کیا جاتا ہے ۔ اس وقت نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمان پارٹی بن چکی ہے ۔

نیشنل پارٹی کے صوبائی وزراء اور پارٹی رہنمائوں نے عوام کی جس طرح خدمت کی اور بڑے پراجیکٹس تشکیل دیئے مخالف پارٹیاں ان سے خائف ہو کر پروپیگنڈا کررہی ہیں ۔پارٹی بنتی اس لئے ہے کہ عوام کی صحیح رہنمائیں کریں ، اور دانشمندانہ سیاسی بصیرت کے حامل بروقت فیصلے کرکے ایسے نتائج دیں کہ اسے نہ صرف پارٹی کارکنان بلکہ پورے صوبے کے عوام تسلیم کرکے خوش بھی ہوجائیں ابھی تک نیشنل پارٹی نے انہی پالیسیوں کو اپنا کر عوام کی رہنمائی کی اور ان کے حق میں اچھے فیصلے بھی کی ۔

عوام کو پسماندہ رکھنا، طرز جمہوریت سے روگردانی ، اور پارٹی میں ڈکٹیٹر شپ ہونا یہ نیشنل پارٹی کا شیوہ نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل پارٹی نے ماضی میں جس طرح قومی او ربلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پورے بلوچستان میں حیران کن نتائج دی تھی ۔آنے والے الیکشن میں بھی نیشنل پارٹی ویسے ہی نتائج دینے کے لئے بھر پورتیاری کررہی ہے ۔اور عوام کے ووٹوں سے نیشنل پارٹی جھالاوان ، مکران، سراوان سمیت دیگرحصوں میں مخالفین کا بھر پور انداز میں مقابلہ کرکے الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی اور ایک بار پھر اسی طرح عوام کی خدمت اوران کے مسائل حل کرنے و ان کو خوشحالی دینے کے سفرکاآغاز کریگی ۔کارکن 2018کے الیکشن کے لئے تیاریوں کا آج سے آغا زکردیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں