باڑہ میں شجرکاری مہم کاآغازکردیاگیا

جمعہ 23 فروری 2018 14:23

خیبرایجنسی۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) خیبرایجنسی باڑہ میں پولیٹیکل تحصیلدارغنچہ گل اورچیف آف اکاخیل ملک ظاہرشاہ آفریدی نے شہیدصحافی محبوب شاہ آفریدی کے دفترمیڈیاہائوس میں پودالگاکرشجرکاری مہم کاآغازکردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باڑہ میں ڈھنڈونہ مارکیٹ میں تحصیلداراورملک ظاہرشاہ نے شہیدصحافی محبوب شاہ میڈیاآفس کے صحافیوں نے مشترکہ طوپرنئے سال 2018ء کیلئے پودالگاکرباقاعدہ شجرکاری م ہم کاآغازکردیا۔

اس موقع پرتحصیلدارباڑہ غنچہ اورچیف آف اکاخیل ملک ظاہرشاہ نے کہاکہ جنگلات کاصاف ماحول اورمعیاری زندگی میں اہم کردارہے کہ ہم کم ازکم ایک ایک پودہ لگاکرسے کی حفاظت کریں ۔انہوںنے کہاکہ باڑہ میں امن وآمان کی بحالی کے بعد ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بھی کام جاری ہیں۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں