قبائلی اضلاع باجوڑ, مہمند اور خیبر میں حکومت پاکستان اور فرنٹیئر کور نارتھ نے بڑے پیمانے پر تعلیمی اداروں کی تعمیر مکمل کی

فرنٹیئر کور نارتھ نے باقی قبائلی اضلاع کی طرح ضلع مہمند میں کیڈیٹ کالج کے قیام کے لئے اہم اقدامات کئے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 18 مئی 2022 13:33

قبائلی اضلاع باجوڑ, مہمند اور خیبر میں حکومت پاکستان اور فرنٹیئر کور نارتھ نے بڑے پیمانے پر تعلیمی اداروں کی تعمیر مکمل کی
مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2022ء) مئی 2018 میں آئین کی پچیسویں ترمیم کے تحت حکومت پاکستان نے سابقہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کر دیا اور انہیں اضلاع کا درجہ دے دیا. حکومت پاکستان نے ان اضلاع کے لئے خصوصی فنڈز بھی جاری کئے تاکہ ان اضلاع میں ترقیاتی کام کو وسیع پیمانے پر شروع کیا جا سکے. اسکے ساتھ ساتھ عوام کو صحت, روزگار اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے.

قبائلی اضلاع باجوڑ, مہمند اور خیبر میں حکومت پاکستان اور فرنٹیئر کور نارتھ نے بڑے پیمانے پر تعلیمی اداروں کی تعمیر مکمل کی.

فرنٹیئر کور نارتھ نے باقی قبائلی اضلاع کی طرح ضلع مہمند میں کیڈیٹ کالج کے قیام کے لئے اہم اقدامات کئے. اور نومبر 2020 میں کیڈیٹ کالج مہمند کی تعمیر مکمل کی. جس کا افتتاح وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے کیا.

کیڈٹ کالج مہمند میں باجوڑ، مہمند، خیبر اور دیگر قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو تجربہ کار اور ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی معیاری تعلیم و تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کیڈٹ کالج مہمند میں کیڈٹس کے دو بیج مکمل ہو چکے ہیں اور پاس آوٹ ہونے والے طلباء پاکستان کے نامور کالجز میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں.



مئی 2022 میں تیسرے بیچ کے لیے کیڈٹ کالج مہمند میں جاری داخلوں کے تمام مراحل مکمل کئے جا چکے ہیں. جس میں قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں سے 94 طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں. کیڈٹ کالج مہمند ضلع  میں قائم اہم درسگاہ ہے جس میں قبائلی اضلاع کے بچے اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں