خیبر ایجنسی ، ایف سی کا مختلف علاقوں میں آپریشن

دہشتگردوں کی کمین گاہوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ بر آ مد

جمعرات 22 جون 2017 13:59

خیبر ایجنسی ، ایف سی کا مختلف علاقوں میں آپریشن
خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ایف سی نے خفیہ اطلاع پر خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے دہشتگردوں کی کمین گاہوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ قبضہ میں لے لی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی نے خفیہ اطلاع پر خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں اکا خیل ، گلی خیل اور غیبی نوکیا میں آپریشن کے دوران دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے والا گولہ بارود قبضہ میں لے لیا جن میں مشین گنز ، بارودی سرنگیں ، اے آئی ڈںیز اور دیسی ساختہ بموں سمیت فیوز شامل تھے اس کے علاوہ ایف سی نے قریبی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کے دوران لوگوں سے پوچھ گچھ کی واضح رہے کہ بدھ کے روز بھی پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میدان اور زرکئے میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں دہشتگردوں کا چھپایا ہوا اسلحہ برآمد کرلیا تھا

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں