پاک افغان بارڈر پرافغانستان میں دہشتگردوں کی دہشتگرد سرگرمیاں بدستورجاری

افغانستان سے باڑا دتہ خیل چیک پوسٹ پردہشتگردوں کی فائرنگ،ایک ایف سی اہلکارشدید زخمی،ایف سی کی جوابی فائرنگ سے دہشتگردفرارہوگئے۔سکیورٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 نومبر 2017 16:21

پاک افغان بارڈر پرافغانستان میں دہشتگردوں کی دہشتگرد سرگرمیاں بدستورجاری
خیبرایجنسی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 نومبر2017ء ) : پاک افغان بارڈرپرافغانستان میں تاحال دہشتگردوں کی مذموم سرگرمیاں بدستورجاری ہیں، آج پھرافغانستان سے پاکستان میں باڑا دتہ خیل چیک پوسٹ پردہشتگردوں نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں ایک ایف سی اہلکارشدید زخمی ہوگیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہناہے کہ پاک افغان بارڈر پرآج پھرافغانستان سے دہشتگردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ کرنشانہ بنانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

باڑا دتہ خیل میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کے نتیجہ میں ایک ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگیاہے۔ایف سی کی جوابی فائرنگ کے باعث دہشتگردافغانستان کے علاقوں میں فرار ہوگئے۔واضح رہے افغانستان میں نیٹوفورسزاور افغان فورسزکی موجودگی کے باوجود دہشتگردوں کی مذموم سرگرمیاں جاری ہیں۔گزشتہ دنوں بھی افغانستان سے دہشتگردوں نے باجوڑایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ کونشانہ بنایاتھا جس کے نتیجہ میں کیپٹن جنید اور ایک فوجی اہلکارشہید ہوگئے تھے۔دفترخارجہ پاکستان کے شدید احتجاج کے باوجود افغان حکومت نے تاحال دہشتگردوں کی نقل وحرکت اور دہشتگردسرگرمیوں پرقابو نہیں پایا۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں