خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں حساس اداروں کی کارروائی ،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا

جمعرات 31 جنوری 2019 14:44

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں حساس اداروں کی کارروائی ،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا
خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2019ء) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ غیبی نیکہ میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کی جس کے دوران ایک کھنڈرنما مکان میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں 6 عدد بارودی سرنگ، 18 عدد انٹی ایئر کرافٹ گولے، ایک میزائل اور ایک ٹائم ڈیوائس شامل ہے جبکہ بھاری تعداد میں مختلف قسم کے کارتوس بھی برآمد کیے گئے ہیں،سیکیورٹی اداروں نے اسلحہ قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں