قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات میں پی کے 103کا مکمل نتیجہ آگیا

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 جولائی 2019 00:06

قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات میں پی کے 103کا مکمل نتیجہ آگیا
خیبر ایجنسی( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20جولائی 2019ء) پی کے 103 مہمند ایک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نثار احمد نے پی کے 103حلقے سے 11 ہزار 225 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار رحیم شاہ 8 ہزار 454 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں قبائلی اضلاع میں انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں پی کے 103 خیبر کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے۔پی کے 103 خیبر کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج مرتب کر لیے گئے ہیں۔ نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نثار احمد نے پی کے 103حلقے سے 11 ہزار 225 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار رحیم شاہ 8 ہزار 454 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اب تک موصول ہونے والے مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوراوں نے 8 نشستوں پر برتری حاصل کر رکھی ہے۔ جبکہتحریک انصاف کو 3 اور جماعت اسلامی، جے یو آئی ف کو 2،2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تمام 16 صوبائی نشستوں کے حتمی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ قبائلی اضلاع میں انتخابات کے حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے، سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ کے ذریعے الیکشن نتائج موصول ہوں گے، الیکشن نتائج کل دن کے وقت مکمل ہوسکیں گے۔وقت دیا جائے تو تمام معاملات کو بہتر انداز میں سلجھا سکتے ہیں۔ ندیم قاسم نے کہا کہ الیکشن نتائج کے بعد یہ روایت قائم ہونی چاہیے کہ جو ہار گیا ہے، اس کو ہار تسلیم کرنی چاہیے اور جیتنے والے کو مبارکباد دینی چاہیے۔ واضح رہے سات قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر پہلی بار انتخابات ہو رہے ہیں۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں