قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات میں تمام حلقوں کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگئے
تحریک انصاف کو 5، جے یوآئی ف کو 2 ، اے این پی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست پر برتری، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا صفایہ ہو گیا
عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 جولائی 2019 12:46
(جاری ہے)
پی کے 101 باجوڑ 2کے 103 میں سے 91 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اجمل خان 9029 ووٹ کیساتھ برتری حاصل کئے ہوئے ہیں ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 8963 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔
پی کے 102 باجوڑ 3کے 131 پولنگ سٹیشنز میں سے 62 کے نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے سراج الدین 11651 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار خالد خان 7146 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 105 خیبر 1 میں آزاد امیدوار شفیق آفریدی کامیاب قرار پائے ہیں جہاں 110 میں سے 110 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19534 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار شیرمت خان 10774 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں قومی اسمبلی کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار نورالحق قادری کامیاب ہوئے تھے جو اب وفاقی وزیر مذہبی امور ہیں۔ یوں نورالحق قادری کے اپنے حلقے میں ان کا حریف امیدوار کامیاب ہو گیا ہے۔ پی کے 106 خیبر 2کے 89 پولنگ سٹیشنز میں سے 47 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار بلاول آفریدی 8735 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے عامر محمد خان آفریدی 4524 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 109 کرم 2کے 130 میں سے 101 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں 26717 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عنایت حسین 156276 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔.. پی کے 110 اورکزئی کے 175 میں سے 105 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید غازی غازن 11659 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے شعیب حسن 72941 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 107 خیبر 3کے 146 پولنگ سٹیشنز میں سے 101 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد شفیق 10129 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی 8259 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 108 کرم 1کے 135 میں سے 129 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے محمد ریاض 12038 ووٹ لے کرپہلے نمبر پرہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار جمیل خان 11401 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 115 سابقہ فرنٹیئر ریجنزکے 163 میں سے 38 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے محمد شعیب 5408 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ،پی ٹی آئی کے عابد الرحمان 4738 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 111 شمالی وزیرستان 1کے 76 میں سے 14 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد اقبال خان 2870 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں جبکہ جے یو آئی ف کے سمیع الدین 1720 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 112 شمالی وزیرستان 2کے 102 میں سے 66 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار میر کلام خان 7660 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں،تحریک انصاف کے اورنگزیب خان 5583 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 113 جنوبی وزیرستان 1کے 139 میں سے 77 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وحید خان 6911 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں،جے یو آئی ف کے حافظ اسلام الدین 5868 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔ پی کے 114 جنوبی وزیرستان 2کے 98 پولنگ سٹیشنز میں سے 74 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے نصیر اللہ خان 6924 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ،آزاد امیدوار محمد عارف 6399 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 103 مہند 1کے 86 میں سے 82 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق اے این پی کے نثار احمد 10324 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 10192 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔ پی کے 104 مہمند 2کے 108 میں سے 24 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عباس الرحمان 4955 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں جبکہ پی ٹی آئی کے سجاد خان 3432 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔متعلقہ عنوان :
خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر ،طوفانی بارشوں ،سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،
وادی تیراہ، شدید سردی کے باعث سرکاری سکولوں میں 10مارچ تک چھٹیوں کا اعلان
خیبر ایجنسی، بچے پر حملے کے بعد علاقہ مکینوں نے تیندوے کو ہلاک کردیا
خیبر،باڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار زخمی
طورخم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار
طور خم بارڈر 9روز بعد آمدورفت و مال بردار گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا
خیبر، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، پولیس اہلکار قتل
جمرود ،عالمی ہفتہ ماں و دودھ کی افادیت بارے سیمینار و آگاہی واک کا اہتمام
خیبر میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے کے سہولتکار باپ اور 2 بیٹے گرفتار
(اپ ڈیٹ )
خیبر، مسجد میں جاری جرگے کے دوران دھماکا
خیبر،تحصیل کمپاؤنڈ میں دھماکا، 4 پولیس اہلکار شہید، دو خودکش حملہ آور ہلاک
خیبر ایجنسی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر