قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کی تاریخ کا اعلان کر دیا

انتخابات کے مکمل نتائج آنے میں ایک دن لگ سکتا ہے، فارم 45 ریٹرننگ افسران کے پاس پہنچنے پر رزلٹ مرتب کیا جائے گا: ڈائریکٹر الیکشنز چودھری ندیم قاسم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 جولائی 2019 13:33

قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کی تاریخ کا اعلان کر دیا
خیبر ایجنسی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21جولائی 2019ء) ڈائریکٹر الیکشنز چودھری ندیم قاسم نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں پرامن ماحول میں انتخابات ہوئے ہیں۔ قبائلی اضلاع میں موبائل نیٹ ورک کا مسئلہ ہے اس لیے الیکشن کے نتائج آنے میں ایک دن لگ سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر ہر امیدوار کا ایک پولنگ ایجنٹ موجود تھا۔

پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 دے کر اس کے دستخط لیے جائیں گے۔ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں رات کو سفر نہیں کیا جا سکتا۔ گنتی کا عمل مکمل ہونے اور فارم 45 ریٹرننگ افسران کے پاس پہنچنے پر رزلٹ مرتب کیا جائے گا۔ جیسے ہی نتائج مرتب ہونگے ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔دوسری طرف الیکشن کمیشن کا کہنا ہے قبائلی اضلاع سے کنٹرول روم میں تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی کہیں بھی پولنگ تاخیر سے شروع ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم انتخابی نتائج مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا، کنٹرول روم اے ڈی جی الیکشن کی نگرانی میں کام کر رہا ہے۔دوسری جانب انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کو 7، تحریک انصاف کو 5، جے یوآئی ف کو2 جبکہ اے این پی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔

صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں پولنگ کا عمل ہفتے کی صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، شام 5 بجے پولنگ کا عمل ختم ہوا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی تک آچکے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 5، جے یوآئی ف کو 2 ، اے این پی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا صفایہ ہو گیا۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں